بدھ 10 جون 2026 - 14:05
استنبول میں غدیر کے موضوع پر علمی سیمینار منعقد، اتحادِ امت پر زور

حوزہ/ترکیہ کے شہر استنبول میں عیدِ غدیر (غدیر خم) کے تاریخی اور مذہبی پہلوؤں پر ایک علمی سیمینار منعقد ہوا، جس میں دینی، علمی، ثقافتی اور یونیورسٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کے شہر استنبول میں عیدِ غدیر (غدیر خم) کے تاریخی اور مذہبی پہلوؤں پر ایک علمی سیمینار منعقد ہوا، جس میں دینی، علمی، ثقافتی اور یونیورسٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔

استنبول کے باجیلار میونسپل ہال میں منعقدہ اس سیمینار کا آغاز استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس کے بعد شریک ممتاز مہمانوں کا تعارف پیش کیا گیا۔

سیمینار میں شیخ جلال معاش، تزل دیدہ، پروفیسر فاضل آغی، علی ہُدائی دیدہ اور پروفیسر احمد حمدی کبابچی سمیت متعدد ممتاز مقررین نے شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں واقعۂ غدیر خم کی دینی اور تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ غدیر کے پیغام اور اس کی اقدار کو مسلم معاشرے میں باہمی افہام و تفہیم، مکالمے اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے بروئے کار لایا جانا چاہیے۔

سیمینار کے دوران مقررین نے ان بنیادی اور معتبر اسلامی مصادر اور علمی آثار کا بھی جائزہ لیا جن میں خطبۂ غدیر اور واقعۂ غدیر کو نقل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مختلف حدیثی اور تاریخی ماخذ میں محفوظ روایات اور تاریخی شواہد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شرکائے سیمینار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ واقعۂ غدیر اسلامی تاریخ کا ایک اہم اور قابلِ توجہ باب ہے، جس کے علمی مطالعے اور درست فہم سے امتِ مسلمہ کے درمیان باہمی احترام اور دینی شعور کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha